ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس شہداء کے بچوں کو بطور کلرک بھرتی کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی کی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز نے ہزارہ ریجن کے پولیس شہداء کے4 بچوں کو بطور جونیئر کلرک بھرتی کرنے کے نوٹیفیکیشن مہیا کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ ریجن پولیس کے شہید کانسٹیبل ہدایت الرحمن کے بیٹے کامران خان، شہید کانسٹیبل چن زیب کے بیٹے اسامہ زیب،شہید کانسٹیبل اجمیر سید کے بھائی جمال الدین اور شہید کانسٹیبل خالد خان کے بیٹے وسیم خالد کوخیبر پختونخواہ پولیس میں بطور جونیئر کلرک بھرتی کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں انہوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہزارہ پولیس کے شہداء نے اس ملک و قوم کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اس لئے ہماری یہ اولین ترجیح ہے کہ ان کے بچوں کو ہرصورت میں یاد رکھا جائیگا اور انکی ہر موقع پر مدد کی جائے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے بھرتی ہونے والے جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایک بہادر فورس کا حصہ بننے جا رہے ہیں اپنے والدین کی طرح محنت اور لگن سے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو خوش اسلوبی سے نبھائیں تاکہ آپ کے والدین کی عزت میں مزید اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!