ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرایس اوپیزپر عمل کریں: شہریوں کا مطالبہ۔

ایبٹ آئباد(اسپیشل رپورٹر)ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سہولیات کافقدان مریض رلنے لگے ناتجربہ کار ڈاکٹروں نے انسانی جانوں سے کھلواڑشروع کردیا۔مریضوں کادوران چیک اپ ڈاکٹروں نے ایس او پی ایزکی دھجیاں بکھیر کررکھ دیں۔ مریضوں کیساتھ جانوروں جیساسلوک کیاجانے لگا۔انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف اعلی حکام سے فی الفور نوٹس لینے کامطالبہ۔

شہریوں کیمطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں سہولیات کافقدان مریض رلنے لگے اناڑی ڈاکٹروں نیانسانی جانوں سے کھیلنا شروع کردیا مریضوں کیلیے ماسک پہنناضروری قراردیدیاہے لیکن ڈاکٹرحضرات خودنہ تو ماسک پہنتے ہیں اور نہ ہی دستانے جس سے کروناوائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کیمطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کوسہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہی سٹریچرویل چیئرتک غائب کردی جاتی ہیں۔ تحریک انصاف کی صحت کی ایمرجنسی ٹوپی ڈرامہ نکلی ہسبتال کرپشن کے بڑے مرکزمیں تبدیل ہوکررہ گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے فوری طور پراعلی حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!