ایبٹ آباد میں چوروں، راہزنوں کا راج: راہزنی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پرُامن شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جرائم پیشہ عناصروں کا راج چوری،رہزنی،قتل کی وارداتیں عام ہونے لگی پولیس کو خراب کارکردگی ہونے کے باعث رہزنی کی وارداتوں کے مقدمات کرنے سے قاصر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ذرائع کے مطابق سکولوں اور چناروں کے نام سے مانے جانے والا شہر جو کھبی امن و امان کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی تھا مگر افسوس گزشتہ کچھ عرصے کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بنائے گئے پولیس کے ادارے کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں دوسرے شہروں سے آنے والے جرائم پیشہ عناصروں نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد شہر کا اندرونی علاقہ ہو یا اس سے ملحقہ سیاحتی مقامات ان جگہوں پر جرائم پیشہ عناصر بڑے دیدہ دلیری سے اپنی وارداتیں سر انجام دے کر عوام کو چونا لگانے میں مصروف ہیں مگر افسوس ایبٹ آباد پولیس ان جرائم پیشہ عناصروں کو لگام دینے میں ناکام ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑیں ہیں جو چند ٹکوں کے ایوز ان جرائم پیشہ عناصروں کی سرپرستی کر کے انہیں کھلی چھوٹ دے دیتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس اپنی خراب کارکردگی کو چھپانے کے لئے رہزنی اس میں چھوٹی موٹی وارداتوں کے مقدمات نہیں درج کرتی گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدود بانڈی میرا روڈ پر مقبول عباسی نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے سپرے کے ذریعے بے ہوش کر کے اس کے جیب سے موبائل اور نقدی نکال لی تھی مگر افسوس تھانہ بگنوتر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ایس ایچ او صرف یہ کہہ کر ٹال مٹول کر رہا ہے کہ نوجوان موٹرسائیکل سے گرا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایبٹ آباد شہر میں متعدد وارداتیں ایسی ہیں جن کے مقدمات درج نہیں کیے گئے جس سے عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں کیا جا رہا بلکہ مقدمات نہ درج کرکے جرائم پیشہ عناصر و کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے اس حوالے سے اہل ان ایبٹ آباد میں آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ایبٹ آباد شہر اور اس سے ملحقہ کا تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اور ڈی پی او ایبٹ آباد کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ایبٹ آباد شہر کو پہلے جیسا پرامن شہر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!