مون سون بارشوں میں تباہ ہونے والاایوب پل چارماہ گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ این ایچ اے کی نااہلی مون سون کی بارشوں سے ایک ماہ قبل تباہ ہونے والا حویلیاں شاہراہ ریشم پر موجود ایوب پل تاحال تعمیر نہ ہو سکا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا وزیر اعلی کے پی کے محکمہ این ایچ اے کو فلفور پل کی تعمیر کے احکامات جاری کریں عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ایبٹ آباد شہر میں ہونے والی مون سون کی شدید بارش کے باعث شہر میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث شہر تالاب بن گیا تھا یہ ہی نہیں پانی لوگوں کے گھر میں داخل ہونے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی پانی کی نظر ہو گیا تھا اسی دوران شدید بارش سے حویلیاں سے گزرنے والی شاہراہ ریشم پر واقع پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے لیے استعمال ہونے والا اکلوتا ایوب پال بھی توٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے مکمل تباہ ہو گیا تھا جسے انتظامیہ کی جانب سے ہر چھوٹی بڑی ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹریفک کی روانی کو پرانے لنگرہ پل سے چلا دیا گیا تھا مقامی افراد کے مطابق پرانہ لنگرہ پل بھی خستہ حالی کا شکار ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے محکمہ این ایچ اے اور مقامی منتخب نمائندوں کی نااہلی کے باعث ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اکلوتا ایوب پل تاحال خستہ حالت میں موجود ہے اس پل پر ابھی تک نہ تو کوئی منتخب نمائندہ گیا ہے اور نہ ہی محکمہ این ایچ اے کے حکام اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہ پل تعمیر نہ ہونا محکمہ این ایچ اے کے کرپٹ افسران اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پل نہ ہونے کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ہمارے بچے بچیاں حصول علم کے لیے گلی محلوں سے ہو کر جاتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ دو روز بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ایبٹ آباد کا دورہ کرنا ہے اس موقع پر ہماری ان سے اپیل ہے کہ خداراہ اور کچھ کریں نہ کریں محکمہ این ایچ اے کو فل فور ایوب پل کی تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آ سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!