ایبٹ آباد تجاوزات آپریشن: ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے بڑے مگرمچھوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کا مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا تیسرا روز،آپریشن کے نام پر غریب کی ریڑھی اور دکان توڑ دی گئی لیکن جب بڑے بڑے مگرمچھوں کی باری آئی تو انتظامیہ نے گھڑنے ٹیک دئیے دوسری جانب بڑے مگرمچھوں نے بھی اپنے آپ کو آپریشن سے بچانے کے لیے سر جوڑ لیے مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق تین روز ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے مین بازار ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا آپریشن مین بازار پرانی سبزی منڈی سے شروع کیا گیا جس پر پہلے روز ریڑھی بانوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی مزاحمتی ٹولے میں بڑی تعداد افغان مہاجرین اور کوہستانیوں کی تھی مزاحمت کرنے والوں میں سے سو سے زاہد افراد کے اوپر مقدمات دائر کئے گئے جبکہ سینتیس افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھیجا گیا سبزی منڈی میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور منڈی کے اندر موجود ریڑھی بانوں اور چھوٹے تاجروں کی دوکانیں اور ریڑھیاں توڑی گئی پریشن جب تیسرے روز شروع کیا گیا تو حسب معمول گردوارہ گلی میں چھوٹے تاجروں کی دکانیں توڑی گئی لیکن جب نام نہاد صدور اور بڑے مگرمچھوں کی باری آئی جنھوں نے اپنی دکانیں کے آگے پختہ تجاوزات کر رکھی ہیں اور دکان کے بار چھوٹی ریڑھی کھڑی کرنے کے بھی مہانہ ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں تو اچانک شہر کے نام نہاد ٹھیکے دار سامنے آئے اور انتظامیہ کے ساتھ مک مکا کر لیا اور آپریشن کو رکوا دیا گیا،غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے تاجروں میں شدید غم و غصے لی لہر پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی انکا کہنا ہے کہ جب سبزی منڈی اور گردوارہ گلی میں غریب کی ریڑھی اور دکان توڑی جا رہی تھی تو یہ نام نہاد صدر اور ٹھیکیدار سامنے نہیں آئے اور جب ان کی اپنی باری آئی تو انھوں نے انتظامیہ کے ساتھ مک مکا کر لیا۔واضح رہے کہ عم تاجروں اور غریب ریڑھی بانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے آل ٹریڈ کے تمام صدور کا مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔

ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے سبزی منڈی مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری نالوں پر موجود لوہے کی جنگلے، متعدد تھڑے ریڑھیاں ضبط کرلئے گئے اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی زیر نگرانی محکمہ ٹی ایم اے نے سبزی منڈی مین بازار میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران غریب ریڑھی بانوں کے پھل اور سبزیاں نالوں میں گرا کر ضائع کردی گئیں۔ جس پر تھڑہ فروشوں اور ریڑھی بانوں نے ٹی ایم اے اہلکاروں پر پتھراؤ اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کا گھیراؤکیا۔

جس کے بعد مقامی افراد اور پولیس کی مداخلت پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹی ایم اے اہلکاروں کے خلاف تھانہ کینٹ کے سامنے شدید نعرے بازی شروع کر دی بعدازں مظاہریں کی جانب سے ٹی ایم اے دفتر پر پتھراوُ بھی شروع کر دیا گیا جس پر ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے۔

جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے دوسرے روز ہیوی مشنری کے ساتھ سبزی منڈی مین بازار میں آپریشن دوبارہ شروع کرتے ہوئے منڈی میں موجود نالوں پر قائم ناجائر تجاوزات کے کو ہیوی مشنری کے ساتھ ہٹا کر متعدد لوہے کے جنگلے،تھڑے اور ریڑھیاں قبضے اور ہیوی مشنری کے ساتھ دوکانوں کے آگے بنائے جانے والی سیڑھیاں بھی توڑ کر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی شہر میں تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے متعدد بار ہمیں شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے یہ ہی نہیں ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے بھی احکامات تھے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جس پر ہم نے یہ گرینڈ آپریشن شروع کیا آپریشن کے تیسرے روز تاجر برادری نے اپنی دوکانات کے سامنے سے خود تجاوزات بھی ہٹانا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!