بھکرمیں خیبرپختونخواہ گندم اورآٹے کے ٹرکوں کو روک لیاگیا۔

ایبٹ آباد/بھکر: پنجاب سے ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخواہ کو آٹے کی سپلائی بند۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی طرح پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخواہ کو آٹے کی سپلائی بند کردی ہے۔ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کی حدود میں ڈیرہ اسماعیل خان آنیوالے گندم اور آٹے کے درجنوں ٹرکوں کو محکمہ خوراک پنجاب نے روک دیا۔بھکر انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے گندم اور آٹے کے ٹرکوں کو روکے جانے سے صوبہ خیبرپختونخواہ میں گندم اور آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔جس پر صوبائی وزیرخوراک قلندرخان لودھی اورسیکرٹری فوڈ خیبر پختونخواہ نے اس مسلے کے حل کیلئے کوشش تیز کر دیں اور اس سلسلہ میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے خوراک اور دیگر حکام میں ٹیلی فونک اور ویڈیو کانفرنس کے رابطے ہوئے۔جس پر سیکرٹری خوراک پنجاب نے محکمہ فوڈ بھکر کے حکام کو فوری طور پر روکے گئے گندم اور آٹے کے درجنوں ٹرکوں کو ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے ہونے کی ہدایات جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!