غیر رجسٹر ڈ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارائی کا فیصلہ۔

نگراں وزیرا علیٰ کی محکمہ ایکسائز اور پولیس کو مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت، پولیس اور اقلیتی برادری پر حملوں پر تشویش اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ، رواں سال دہشتگردی کے 140 واقعات رونما ہوئے بریفنگ۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) نگراں وزیراعلی خیبر پختو نخوا اعظم خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز امن وامان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسے بہتر بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔ نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری داخلہ عابد مجید، سیکرٹری اطلاعات مختیار احمد، کمشنر پشاور محمد زبیر ہی سی پی او پشاور اعجاز خان اور پولیس کے دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی تازہ صورتحال، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس خصوصاسی ٹی ڈی کے اقدامات اور دیگر امور پرتفصیلی بر بالینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ رواں سال اب تک صوبے میں دہشت گردی کے چھوٹے بڑے 140 واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ اسی دوران پولیس کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں دہشت گردی کے درجنوں منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اور پولیس کو مل کر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ٹی ڈی اور پیشل برانچ کو پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کیلئے مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے صوبے میں اقلیتی برادری کے لوگوں پر حملوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعلی نے واضح کیا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا نگران حکومت کی اولین ترجیح اور سب سے اہم ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرے گی۔ اعظم خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال میں غیر معمولی اقدامات اور مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں اور پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اور جدید آلات فراہم کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!