ایم این اے عظمیٰ ریاض نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے ایبٹ آباد میں وویمن یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ پیش کردیا۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے)ایبٹ آبادخاتون MNA عظمی ریاض جدون ایبٹ آباد کے عوام کی آواز بن گئی اور حق نمائندگی ادا کر دیا گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب دیے گئے عشائیہ کے موقع پر ایم این اے عظمی ریاض جدون کی وزیراعظم پاکستان سے خصوصی ملاقات کی اور ایبٹ آباد میں وومن یونیورسٹی کے مطالبہ سمیت دیگر اہم عوامی امور پر بات چیت کی اس موقع پر خاتون ایم این اے عظمی ریاض جدون نے شملہ انٹر چینچ، وویمن یونیورسٹی،زلزلہ سے تباہ حال سکولوں کی تعمیر اور شاہرائے ریشم کی فی الفور تعمیر یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر ان کا مذید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لئے مختص کردہ فنڈز سے ہزارہ میں خواتین کے لئے یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ دوسری طرف ایبٹ آباد و ہزارہ کے 2 لاکھ بچے بغیر عمارتوں کیکھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ایرا کے لئے وفاقی بجٹ میں مختص کردہ 3 ارب روپے زلزلے سے متاثرہ علاقے ایبٹ آباد و ہزارہ میں استعمال کئے جائیں۔ شملہ انٹر چینج ایبٹ آباد سمیت مرکزی شاہرائے ریشم کی تعمیر پر وفاقی وزیر مواصلات خصوصی توجہ دیں تاکہ مرکزی شہر کے عوام کے مسائل میں کمی آسکے عوامی حلقوں کی جانب سے خاتون ایم این اے کو ایبٹ آباد شہر کے مسائل اسمبلی میں اجاگر کرنے اور انکے حل کیلئے آواز اٹھانے پر بھر پور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وزیر اعظم عمران خان نے ان کے مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!