کوروناوائرس: پی ایم ایس امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ زورپکڑگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کیا موجودہ حالات میں پی ایم ایس سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد ضروری ہے؟ دنیا بھر کی طرح پاکستان اور خصوصا خیبرپختونخوا میں کورونا وباء تیزی سے پھیل رہا ہے ان حالات میں امتحانات وغیرہ کو ملتوی کرنا بہت ضروری ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کی جانوں کی حفاظت کی خاطر اقدامات اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ فی الحال پی ایم ایس امتحانات ملتوی کریں۔ کچھ مسائل ایسے ہیں جن سے حکومت اور امیدوار دونوں کو دوچار ہونا پڑے گا سب سے پہلے تو حکومت نے موجودہ حالات کے تناظر میں ہفتہ اور اتوار کو ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی لگائی ہے (جو کی بہت ضروری ہے اس وقت) اب اگر ٹرانسپورٹ بند ہے تو ایک امیدوار کس طرح ٹیسٹ دینے کیلئے جائے گا؟

ٹرانسپورٹ کی وجہ سے زیادہ تر لوگ دوسرے اضلاع سے ہفتہ پہلے پشاور و دیگر متعلقہ اضلاع کا رخ کریں گے۔ دوسری بات یہ کہ کم و بیش 50ہزار امیدوار مختلف ٹیسٹ سنٹرز میں ٹیسٹ دینگے۔ خدا نخواستہ اس میں ایسے لوگ بھی ہونگے جن کو پہلے سے کورونا مرض کی شکایات ہوگی۔ اب اگر ٹیسٹ سینٹرز میں امیدواران جمع ہوگئے تو بے شک! وہاں ہال میں تو ایس او پیز فالو کریں گے لیکن ہال سے نکل کر پھر سب گل مل جائینگے۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ ان امتحانات کو فی الحال ملتوی کریں اور جب حالات بہتر ہونگے تو پھر امتحان لیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کورونا وباء نہیں پھیلے گا اور حکومت وقت اپنا تمام تر توجہ موجودہ حالات پر مرکوز رکھے گا۔کم ازکم 2500 امیدوار ایبٹ آباد میں ٹیسٹ دینے مانسہرہ اور ہری پور سے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!