پولیس مقابلہ: پولیس اہلکار زخمی۔ ملزم ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس مقابلہ متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم ارشد نے فائرنگ کر کے پولیس ملازم زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں پولیس کی شاندار کاروائی خالد اے ایس آئی تھانہ حویلیاں سیری روڈ پر جھگڑے کی اطلاع پاکر بمعہ نفری بلاک فیکٹری سیری روڈ پہنچے جہاں پر موجود ارشد ولد رفیق قوم تنولی سکنہ گوریاں کسکی نے پولیس سے بچنے کے لیے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔جسکی فائرنگ سے تھانہ حویلیاں کے پولیس جوان ماجد زخمی ہو گیا۔

تھانہ حویلیاں وقوعہ کی اطلاع پاتے ہی مزید نفری ڈی ایس پی حویلیاں ساجد خان کی نگرانی میں موقع پر پہنچ کر بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم ارشد کا گھیراؤ کر کے اسے گرفتار کیا ملزم سے ایک ہینڈ گرنیڈ ایک پسٹل تیس بور چودہ عدد گولیاں تیس بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف 324/353 7A.T.A کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!