سوتیلے بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد:سوتیلے بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب۔تھانہ بکوٹ کی حدود بانڈی چمیالی کے علاقے کوٹلیاں میں سترہ سالہ سوتیلے بیٹے محمد راحیل ولد نظیر نے سوتیلے باپ تنویر ولد گل زمان کو بارہ بور بندوق سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ملزم کی سوتیلی والدہ نے محمد راحیل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے پولیس ذرائع کے مطابق وجہ عداوت گھریلو ناچاکی بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!