اٹامک انرجی کا ملازم سوزوکی کیری گہری کھائی میں گرنے سے اہلیہ اور بچوں سمیت جاں بحق۔

سریکوٹ روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی، 3 بچے شدید زخمی، ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا
ہری پور(وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ غازی کے علاقہ سریکوٹ روڈ پر پلوسوسر موڑ کاٹتے ہوئے کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہو گئے مقامی افراد نے جاں بحق اور زخمی بچوں کو گہری کھائی سے نکال کر ٹراماسنٹر منتقل کیا جہاں سے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، واقعات کے مطابق غازی تھانہ کی حدود سریکوٹ کے دشوار گزار پہاڑی علاقے سنگر کے رہائشی عاطف شاہ جو اٹامک انرجی میں ملازم ہے اپنی فیملی کے ہمراہ کیری ڈبہ میں گھر سے جارہے تھے کہ پلوسوسر کے موڑ سے کیری ڈبہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں عاطف شاہ ولد آمین شاہ ساکن سنگر سری کوٹ، رقیہ بی بی زوجہ عاطف شاہ، زینب بی بی زوجہ شاہد شاہ عمر 31 سال، ایان ولد شاہد شاہ عمر 3 سال جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ محمد علی ولد ناصر شاہ عمر 15/14 سال، عبد اللہ ولد شاہد شاہ عمر 7 سال، عبید شاہ ولد عاطف شاہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو فوری طور پر نزدیک ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی غازی محمد طاہر قریشی اور ایس ایچ او مہتاب خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جائے حادثہ کی جگہ کا معائنہ کیا۔ تاہم مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کر نکال لیا اور شدید زخمی بچوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا ہے۔ جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!