ایبٹ آباد کارلفٹروں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیرایوب کی گاڑی چوری کرلی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد کارلفٹروں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیرایوب کی گاڑی چوری کرلی گئی۔اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شیر ایوب نے تھانہ میرپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے اپنی ایکس ایل آئی کار نمبر: ACM-037گاؤں میرپور میں حجرہ کے پاس کھڑی کی۔ تھوڑی دیر بعد نامعلوم کارلفٹر گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ میرپور میں ڈاکٹر شیر ایوب کی رپورٹ پر علت نمبر: 1301زیر دفعہ 381Aپی پی سی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں یومیہ ایک سے دو گاڑیاں اورایک درجن سے زائد موٹرسائیکل چوری کئے جا رہے ہیں۔ پولیس چوری ہونے والی گاڑیوں کو برآمد کرنے میں مکمل ناکام اور بے بس ہے۔ ایبٹ آباد میں پچھلے کافی عرصہ سے کارلفٹر گروہ سرگرم عمل ہے۔ آج کل کارلفٹر گروہ ایبٹ آباد سے چوری کی جانیوالی گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کرکے لاکھوں روپے کے عوض گاڑیاں واپس کردیتا ہے۔ جوکہ ایک منافع بخش دھندہ بن چکا ہے۔ پولیس کے پاس کارلفٹر گروہ کیخلاف کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں ہے۔ زیادہ تر کارلفٹر اٹک پار سے ایبٹ آباد میں آکر مقامی کارلفٹروں کی مدد سے گلی محلوں میں گاڑیاں چوری کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ جبکہ اندرون شہر ناکہ بندی اور سیکورٹی سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد کارلفٹروں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!