وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے تحریک ہزارہ کے شہداء کیلئے دس دس لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے تحریک ہزارہ کے شہداء کیلئے دس دس لاکھ روپے دینے کی منظوری دے دی ہے گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کی کابینہ نے دیگر مختلف امور کی منظوری کے ساتھ ساتھ بارہ اپریل 2010کے سانحہ میں شہید ہونے والے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے7شہداء کو دس دس لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری دی ہے جس کی باقاعدہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے منظوری بھی دے دی ہے یاد رہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے چلنے والی تحریک کے دوران بارہ اپریل2010کو ایبٹ آباد میں پولیس کی فائرنگ سے سات افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ ڈھائی سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اس وقت سے لیکر آج تک گیارہ سال گزرنے کے باوجود ان شہداء اور زخمیوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہو سکی تھی اور نہ ہی صوبائی حکومت نے انہیں کوئی بڑا پیکج دیا تھا تاہم اس وقت کی حکومت نے پیکج دینے کا اعلان کیا تھا مگر اسے نہ ہی پورا کیا اور نہ ہی ایف آئی آر درج کی تھی سپیکر خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی کی مسلسل کوششوں کے بعد خیبر پختونخواہ کابینہ نے گزشتہ روز شہداء ہزارہ کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری دے دی ہے جو بہت جلد مذکورہ سات افراد کے لواحقین کو چیک دے دیئے جائیں گے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!