اپنی شادی میں فائرنگ کرنے والے دولہے کو پولیس نے حوالات پہنچادیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اپنی شادی میں فائرنگ کرنے والے دولہے کو پولیس نے حوالات پہنچادیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ لورہ کی حدود میں واقع گاؤں گھمبیر میں زبیر ولد حفیظ کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں ناچ گانے کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران دولہا زبیر اپنے تیس بور پستول سے اندھا دھند فائرنگ کررہاتھا۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ کا سکون غارت ہو چکاتھا۔ مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے زبیر کو پستول اور پندرہ گولیوں سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ملزم کیخلاف پندرہ ڈبل اے کے پی کے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!