راولپنڈی میں نہرمیں ڈوبنے والے محمد عاقب کوایبٹ آباد میں سپردخاک کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)علاقہ گلیات تاجوال کی معزز شخصیت سردار عنائت الرحمن کے صاحبزادے جواں سالہ محمد عاقب کو سپرد خاک کر دیا گیا۔جمعہ کے روز محمد عاقب اپنے دوستوں کے ہمراہ راولپنڈی گلبرگ کے علاقے جھولی گاؤں کی ایک نہر میں نہانے گیا۔لیکن پانی میں ڈوب جانے سے محمد عاقب کی موت واقع ہوگئی۔جواں سالہ نوجوان کے انتقال پر گلیات تاجوال بھر کی فضائیں سوگوار ہر آنکھ اشکبار دیکھائی دیں۔نماز جنازہ پہلے راولپنڈی اور پھر تاجوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی،مذہبی،صحافتی شخصیات سمیت عمائدین علاقہ و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔ مرحوم محمد عاقب کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آبائی گاؤں تاجوال ریاں نی باڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!