پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کیلئے ٹی ایم اے نے سروے شروع کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل تحصیل آفیسر سید نور اللہ کا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کمیشن کے ہمراہ ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ کی فراہمی کے لیے بازار کا دورہ۔ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل، تحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ، پشاور ہائی ایبٹ آباد بینچ کمیشن فاطمہ بی بی اور دیگر سول سوسائٹی کے ہمراہ ایبٹ آباد بازار کا دورہ کیا۔پشاورہائی کورٹ کی ہدایت پر عید گاہ روڈ اور دیگر مقامات سے اٹھائے جانے والے کیبن اور ریڑھی بانوں کے لیے متبادل جگہ کی فراہمی کے لیے مختلف جگہوں کا وزٹ کیا گیا۔جس کی رپورٹ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کمیشن فاطمہ بی بی جلد پشاور ہائی کورٹ کو ارسال کر دیں گی۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل کا کہنا تھا کے ہم ایبٹ آباد شہر کو خوبصورت اور پرامن شہر بنانا چاہتے ہیں شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کریں گے جہاں وہ باعزت روزگار کر سکیں گے اور عوام اور بلخصوص خواتین کو بھی بازار میں کسی قسم کا مسلۂ نہیں ہو گا آج ہم نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کمیشن کے ہمراہ بازار کا وزٹ کیا سول سوسائٹی کے لوگ اور دیگر ریڑھی بانوں کے لوگ بھی ہمارے ہمراہ تھے جن کی موجودگی میں ہم نے مختلف جگہوں کا وزٹ کیا جس پر بہت جلد باقاعدگی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!