پاک فوج کا جوان شہباز علی بلوچستان میں دہشتگردوں حملے میں شہید۔

پینتیس سالہ علی ولد بنارس دین 9 این ایل آئی رجمنٹ میں سپاہی رینک پر تھا جو گوادر سپنی میں دہشتگردوں کے حملہ میں شہید ہو گیا۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ)وطن عزیز کی حفاظت پر مامور ہری پور کے علاقے کھلابٹ ٹاؤن شپ کا رہائشی 35 سالہ شہباز علی ولد بنارس دین دہشت گردوں کے حملہ میں جام شہادت نوش کر گیا، شہید شہباز علی 9 این ایل آئی رجمنٹ میں سپاہی رینک پر تھا، شہید شہباز علی کی شادی کچھ ہی عرصہ قبل ہوئی تھی اور وہ پانچ اور سات سال کے دو بچوں کا باپ تھا جبکہ تین بھائیوں میں سب سے سے چھوٹا تھا اور پاک فوج سے والہانہ محبت میں وطن کے تحفظ کی خدمات کیلئے خود کو پیش کر دیا تھا، واقعات کے مطابق 3 نومبر جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر میں پسنی سے اور ماڑہ جاتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگائے دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کر دیا جس سے 14 فوجی جوان شہید ہو گئے، جن میں شہید شہباز علی کے ساتھ مانسہرہ سکردو میانوالی اور دیگر علاقوں کے نوجوان بھی ہمراہ تھے، علاقہ میں شہباز علی شہادت کی خبر ملتے ہی برادری رشتہ دار اور علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد شہید شہباز علی کے گھر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!