پونے دوکھرب کے منصوبوں میں ایبٹ آباد کو ایک روپے کا فنڈنہ ملنا، ہمارے نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: سجاداکبرخان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاداکبر خان نے کہاہے کہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ایبٹ آباد کیلئے ایک روپے کا فنڈبھی نہ ملنا، ہمارے نمائندوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ہریپور کیلئے 1.3ارب روپے کی منظوری اور ایبٹ آباد کیلئے ایک روپے کافنڈمختص نہ کروانا، ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ سجاد اکبر خان نے کہاکہ ایبٹ آباد کے شہری نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ترقیاتی فنڈز سے محروم ہو گئے ہیں۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 29.377 کلومیٹر دیر موٹر وے 39 ارب روپے کی لاگت سے کلیر، وفاق کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں شمولیت کے لیے بھجوا دیا گیاہے جبکہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 1.67 کھرب روپے کے 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 1. 67 کھرب روپے کے 32 منصوبوں کی منظوریدی گئی۔ ماسوائے ایبٹ آباد کے خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کے 18 منصوبے وفاق کے پی ایس ڈی پی پروگرام میں شمولیت کے لیے بھجوا دیے گئے۔قابل ذکر منصوبوں میں بازاروں کو 1.3 ارب روپے کی لاگت سے سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ہری پور خیبرپختونخوا میں 1.3 ارب روپے سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی قائم کی جائے گی۔سجاداکبرخان نے مزید کہاکہ اتنے بڑے ترقیاتی پیکیج میں ایبٹ آباد کو حصہ نہ ملنا، ہمارے نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!