ایبٹ آبادکمرے میں گیس بھرگئی۔ میاں بیوی تین بچوں سمیت جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) میرپور تھانہ کی حدود پھل گلاب روڈ پر کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث کمرے میں میاں بیوی سمیت تین بچے جابحق لاشیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل ابتدائی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ہزارہ بھر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کمرے میں گیس بھرجانے سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ تھانہ میرپور کی حدود پھل گلاب روڈ کا رہائشی جاوید ولد سید محمد اپنی اہلیہ یاسمین بی بی بی اور تین بچیاں جن میں بارہ سالہ مریم دس سالہ مروا اور دو سالہ اقصی سردی کے باعث گیس کا ہیٹر جلا کر سو گئے اسی دوران گیس کی لوڈشیڈنگ ہو گئی اور جب گیس لوڈشیڈنگ ختم ہوئی تو گیس دوبارہ آ گئی اور بند ہیٹر سے گیس کی لیکج شروع ہو گئی۔

جس کے باعث گیس کمرے میں بھر گئی تو کمرے میں موجود پانچوں افراد دم گھٹنے سے جابحق ہو گئے جس پر لواحقین کی جانب سے انہیں جگانے کی کوشش کی تو پانچوں مردہ حالت میں موجود تھے اطلاع ملتے ہی ریسکیو موقع پر پہچ گئے اور نعشوں کو قبضے میں لے کر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں ابتدائی کاروائی کے دوران نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ریسکیو اور ہسپتال ڈی ایم ایس ڈاکٹر جنید کے مطابق نعشیں چھ گھنٹوں سے مردہ حالت میں تھی جابحق ہونے والے افراد رات کو کیمرے میں ہیٹر لگا کر سو گے اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے سے دم توڑ گے اور متاثرہ خاندان یہاں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی دوسری جانب میرپور پولیس بروقت اطلاع ملنے پر بھی موقع پر دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ نعشیں ہسپتال لیٹ منتقل کی گئیں واضع رہے کہ اس سالہ گیس لیکج کے باعث جابحق ہونے والوں کی تعداد 20 سے زاہد ہو گئے ہم عوام کو وائس آف ہزارہ کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدادراہ رات کو سوتے وقت گیس ہیٹر بند کر کے سویا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!