دہمتوڑ میں پولیس کی پہلی کارروائی: منشیات کے تین بڑے ڈیلر گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی آئی جی ہزارہ کے حکم پر ایس ایچ او نواں شہر نے دہمتوڑ کے تین بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی آئی جی ہزارہ رینج میر ویس نیاز نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر عامر ملک نے مختلف کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش شیر افضل ولد فضل خان سکنہ دہمتوڑ 4363 گرام چرس،ریاست ولد رستم سکنہ دہمتوڑ 1557گرام جبکہ گلزیب ولد محمد اسلم سکنہ دہمتوڑ 3065 گرام چرس اور 900 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔

واضح رہے کہ دہمتوڑ میں منشیات کھلے عام فروخت کی جارہی ہے۔ دہمتوڑ میں پولیس منشیات فروشوں کیخلاف بہت کم کارروائی کرتی ہے۔جس کی وجہ سے دہمتوڑ منشیات فروشوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ دہمتوڑ کے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے علاقے میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!