نتھیاگلی‘واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین بجلی مرمتی کے دوران جاں بحق۔

نتھیاگلی(وائس آف ہزارہ) واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین بجلی مرمتی کے دوران جاں بحق۔ چند ماہ قبل سینئر لائن مین بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز نوجوان اسسٹنٹ لائن سردار حبیب الرحمن جس کی ڈیوٹی کالا باغ لائن پر تھی اسے سمندر کٹھہ میں ایچ ڈی لائن مرمت کرنے کیلئے بھیجا گیا۔اچانک بجلی چل جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا۔اسی طرح چند ماہ قبل موچی ڈھارا کے مقام پر ناصر شاہ نامی لائن مین بھی ان کے غلط احکامات کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔جس پر واپڈا کے ملازمین نے شدید احتجاج کیا مگر واپڈا حکام نے مذکورہ قائمقام ایس ڈی او کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی وہاں  سے ٹرانسفر کیا جس کے نتیجے میں منگل کے روز ایک اور المناک حادثے رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!