ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایس ایچ اوز کے بعد پولیس چوکیوں کے انچارج بھی تبدیل کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی جانب سے تبادلوں کا سلسلہ نہ رک سکا ایس ایچ اوز کے بعد مختلف چوکیوں کے انچارج بھی تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف تھانوں میں سب انسپیکٹرز اور اے ایس آئی بھی تعینات کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق اپنی تعیناتی کے پانچ ماہ بعد ڈی پی او ایبٹ آباد میں بڑی تبدیلیاں کرنا شروع کر دی گرشتہ روز شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے بعد مختلف پولیس چوکیوں کے انچارج بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

جن میں ایس آئی اشتیاق شاہ تھانہ سٹی سے آئی سی پی پی ہرنو،ایس آئی عبدلرشید آئی سی پی او ایف حویلیاں پولیس چوکی سے تھانہ حویلیاں،ایس آئی شکیل احمد آئی سی پی پی مسلم آباد سے آئی سی کوٹھیالہ،ایس ائی خضر خان کو پولیس لائن سے تھانہ مانگل ایس آئی عقیب شاہ کو پولیس لائن سے تھانہ لورہ اے ایس آئی ایاز آئی سی کوٹھیالہ سے تھانہ میرپور اے ایس آئی فضل الرحمن تھانہ میرپور سے پی او ایف حویلیاں اے ایس آئی بلال پولیس لائن سے تھانہ کینٹ،جبکہ اے ایس آئی اورنگزیب کو تھانہ کینٹ سے انچارج مسلم آباد تعینات کر دیا گیا اس حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد نے بتایا کہ یہ تبادلے روٹین کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!