یکم نومبر کے بعد افغانیوں کی جائیدادیں ضبط کرنیکا فیصلہ۔

صوبائی حکومت کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل، تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یکم نومبر سے افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکیوں کے اثاثہ جات کو ضبط کرنے کے لئے صوبے بھر میں مانٹیرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ہے افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن یکم نومبر سے شروع کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے ڈیڈ لائن دینے کے بعد افغان مہاجرین کے اثاثہ جات کو ضبط کیا جائے گا۔ افغان مہاجرین کے رہائش گاہوں، دکانوں تجارتی مراکز، گاڑیوں، پلاٹس وغیرہ کو سرکاری طور پر ضبط کیا جائے گا۔ جس کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تمام اضلاع کے لئے علیحدہ علیحدہ طور پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ جن میں ڈپٹی کمشنر ز، ڈی پی او، ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر محکمہ مال، کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی شامل ہونگے۔ ہزارہ سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کے اثاثہ جات کے خلاف سروے کو بھی حتمی شکل دیا جا رہا ہے جبکہ گرفتاریوں کے خوف، اثاثہ جات کے ضبط کرنے کے خوف کے باعث افغان مہاجرین تاجروں نے اپنا کاروبار بند کرنا شروع کیا ہے۔ بڑے بڑے ڈیلرز نے افغان مہاجرین تاجروں سے اپنے بقایا جات حاصل کرنے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!