احساس پروگرام کے تحت تیس کروڑ 94لاکھ اسی ہزار ایبٹ آباد میں تقسیم کئے گئے: ڈپٹی کمشنر۔

ایبٹ آباد: وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 9 اپریل سے اب تک 26316 افراد کو تیس کڑور 94 لاکھ 80 ہزار روپے تقسیم کر دیئے گئے ہیں، عوام کی سہولت کیلئے 13سنٹر قاہم ہیں ڈیٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیت ثنائاللہ کی ہدایت پر تمام احساس پروگرام کے سنٹروں میں کروناوائرس سے بچاو کیلے جاری ایس او پیز جاری کر دئیے گے ہیں جس کے مطابق سنٹروں میں آنے والے افراد کو بھرپور سہولیات فراہم کی جارہی ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں پر کنٹرول رکھنے کے لے متعدد ٹیمیں تشکیل دی جو صبح سبزی منڈی سے کے کر شام تک چیکنگ کی کرتی ہیں لاک ڈاون اور قانون کیخلاف ورزی کرنے پر دوسو سے زائد چلان کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیت ثناء اللہ کا کہنا ہے کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث نئے کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ان کے مطابق کریانہ سٹور کی لسٹ راولپنڈی کے نرخوں سے موازنہ کرنے اور قیمت خرید اور فروخت کو دیکھ کر کارواہی کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا مسلہ کرونا واہرس کو روکنا ہے اور اس حوالیسے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں نہ صرف شہر بلکہ دیہی علاقوں میں بھی چاروں ٹی ایم اے سٹاف اور دیگر اہکاروں کی مدد سے مکمل سپرے کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام بازروں مساجد اور پبلک مقامات میں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مضر بیماری سے بچ سکیں۔

مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع ایبٹ اباد میں جس جگہ سے کرونا وائرس مثبت آیا وہاں علاقہ کو سیل کرکے حفاظتی اقدامات اٹھائے قرنطینہ سنٹرز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایبٹ اباد کے قرطینہ سنٹر اور ان میں موجود سہولیات سب سے بہتریں ہیں اور کرونا واہرس کے مریضوں کو جو کھانا دیا جا رہا ہے وہ فورڈ اینڈ ہائی جین کے اصولوں کے عین مطابق ہے،مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ باقاعدہ مہیا کئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کرتی ہے ضلع ایبٹ اباد میں 24 ایکیٹو کیس اور 53 افراد اس سے صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں عوام کی خدمت کیلے ضلعی انتظامیہ نے پہلی بار کرونا واہرس کے متعلق باقاعدہ سیل قاہم کیا پے جو کے چوبیس گھنٹہ کام کر رھا ہے جبکہ دوسری جانب عوام کو شکایت کیلئے بھی سنٹر قاہم ہے، انھوں نے عوام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کروناواہرس کے ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ ہم اس وباہ کو جلد شکست دے دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!