باپ بیٹوں نے معمولی توں تکرارپرایبٹ آباد میں چھریاں مارکرایک بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو شدیدزخمی کردیاگیا۔ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد:ہری پور بگڑہ کے رہائشی نوجوان کو معمولی توں تکرار پر ایبٹ آباد میں قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا گیا ہے۔دودھ فروش کی دکان پر کام کرنے والے محنت کش نوجوان کو معمولی تنازعہ پر سپلائی کے رہائشی تین بیٹوں کے ہمراہ باپ نے تیز دھار آلہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے باپ سمیت دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا اور ایک بیٹا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بدھ کے روز تھانہ کینٹ کی حدود سپلائی سیٹھی مسجد سے ملحقہ مارکیٹ میں موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر دو نوجوانوں میں تکرار ہوا جو دو گروپوں میں تصادم کا باعث بن گیا،سپلائی کے رہائشی نوجوان نے معمولی تنازعہ پر اپنے والد جاوید ولد شاہ زمان اور بھائیوں یاسر،عمر اور جنید کے ہمراہ جھگڑا شروع کر دیا توں تکرار بڑھنے سے تیز دھار آلہ لگنے سے بگڑہ ہری پور کا رہائشی نوجوان وسیم ولد محمد سلیم زخمی ہو کر دم توڑ گیا جب کہ تصادم کے نتیجہ میں مقتول کا بھائی نسیم ولد سلیم اور قیصر ولد مروت زخمی ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی سپلائی کے انچارج ایازخان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے تین ملزمان عمر،جنید پسران جاوید اور جاوید ولد شاہ زمان کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش اور زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 302,324/34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!