ایبٹ آباد‘بھائی کابھائی کے گھر پرحملہ: تیزاب پھینک کربھتیجی کو جھلسا دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ ڈونگا گلی کی حدود میں دہشت گردی کا سنگین واقعہ۔بااثر ملزمان کا رات بارہ بجے شریف شہری کے گھر پر حملہ، بچی کواغواء کرنے کی کوشش، خاتون اور بچوں پر تیزاب اور کیمیکل پھینک کر جھلسا دیا گیا، خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل جبکہ بچوں کی حالت بھی غیر۔ذرائع کے مطابق یونین کونسل نتھیا گلی کے گاوں کیری رائیکی میں رات بارہ بجے محمد پرویز نے اپنے تین بیٹوں،بیوی نسیم اور چھ سے سات نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ اپنے بھائی یاسر کے گھر دھاوا بول دیا اور بھتیجے کو رسیوں سے باندھ کر بچی کو زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی، جب بچی،اس کی والدہ اور دوسری بہنوں نے شور مچایا تو ملزمان نے انہیں بے ہوش کرنے کیلئے تیزاب اور کیمیکل ان کے منہ پر پھینک دیا جس سے خاتون اور اس کے بچے بے ہوش ہوگئے۔

شور کی آواز سن کر پڑوسی موقع پر پہنچے تو ملزم پرویز کے ساتھ بیوی اور بچوں کے علاوہ نامعلوم افراد بھی تھے جو پڑوسیوں کو دیکھ اسلحہ لہراتے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ خاتون اوران کے بچے انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں، متاثرین تھانہ نتھیاگلی چوکی میں درخواست دے کر ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمان قریشی کے سامنے پیش ہوگئے، ڈی ایس پی نے بچوں کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے چوکی انچارج کو ہدایت جاری کردی کہ فوری طور پر تفتیش کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کی گرفتار کیلئے فوری طور پر کارروائی شروع کی جائے۔ متاثرین یاسر اور محمد قمریز و دیگر کا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام ہمیں انصاف فراہم کریں، ملزمان پرویز و دیگر ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، اس سے پہلے بھی کئی سال قبل چوری کا مقدمہ ان کے خلاف درج ہوچکا ہے، ہمیں اور ہمارے بچوں کی زندگی خطرے میں ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!