ایبٹ آباد‘ڈاکٹر وقارکواہل خانہ سمیت مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پھل گلاب روڈ کے رہائشی ڈاکٹر وقارکواہل خانہ سمیت مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا گیا۔ڈاکٹر وقار تقریباً چار بجے کے قریب اپنی اہلیہ ڈاکٹر ساجدہ رفیق کے ہمراہ اپنی گاڑی پر ہسپتال واپسی سے گھر کے قریب پہنچے کہ 2 نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں نے اسلحہ کی نوک پہ 2 تولہ طلائی زیوارت سمیت 10 ہزار نقدی لوٹ لئے،ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈاکٹر وقار کی رپورٹ پر تھانہ میرپور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پھل گلاب روڈ واردات کے بعد ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ صابر خان نے ایس ایچ او عاصم بخاری کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!