کفرٹوٹاخداخداکرکے: ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ایم اے/ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کی طرف سے ایم اے ایم ایس سی کے نتائج کا اعلان، امیدواران اوروالدین کا اظہار تشکر، نتائج نہ آنے کی وجہ سے متعدد امیدواران کو روزگار و ترقی کے حصول اور مستقبل کی تعلیمی پلاننگ کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا تھا، ریکارڈ مختصر مدت میں ماسٹر نتائج جاری کرنے پر کنٹرولر امتحانات عمران جاوید اور وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم اے ایم ایس سی امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواران، والدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے حالیہ جاری ہونیوالے نتائج کے ردعمل میں کیاگیا ہے، امیدواران کا کہناتھا کہ حالیہ نامساعد حالات، کورونا وباء کی وجہ سے امتحانات متعدد بار ملتوی ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ خصوصاً وشعبہ امتحانات کے عملہ کی مستعدی اور اپنے کام کیساتھ لگن کے باعث امتحانات کا انعقاد اور مختصر مدت میں نتائج کا اعلان انتہائی احسن اقدام ہے، واضح رہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی نے امتحانات کے انعقاد کے بعد انتہائی مختصرعرصہ میں نتائج جاری کرکے ریجن کی دیگر یونیورسٹیز پر سبقت حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!