سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی، تحصیل لوئرتناول کے مضبوط ترین امیدواربن گئے۔ مخالفین پرسکتہ طاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی، تحصیل لوئرتناول کے مضبوط ترین امیدواربن گئے۔ مخالفین پرسکتہ طاری۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ اسحاق سلیمانی نے 2015ء میں تحصیل نظامت ایبٹ آباد کا قلمدان سنبھالنے کے بعد حق نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد میں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کروائے۔ ایبٹ آباد شہر کی پارکنگ کا مسئلہ حل کروایاجبکہ تناول سرکل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔
تحصیل لوئر تناول کے قیام کے بعد بہت سے فصلی بٹیروں نے آج کل دعا،جنازوں اور افتتاحی تقاریب میں شرکت کرنا شروع کردی ہے۔ان فصلی بٹیروں نے تحصیل لوئر تناول کی نظامت کے خواب دیکھنا شروع کردیئے۔ اپنے خوابوں کو عملی تعبیر دینے کیلئے ان فصلی بٹیروں نے سازشوں کے تانے بانے بننا شروع کردیئے۔ ماضی میں اسحاق سلیمانی کی جانب سے تحصیل لوئر تناول کو ملنے والے فنڈز کی تقسیم کو بنیاد بنا کر چند بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے فنڈز روکنے کیلئے عدالت سے حکم امتناعی بھی لئے گئے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تناول جو کہ ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے۔ اس علاقے کی نمائندگی کیلئے اسحاق سلیمانی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بہترین صلاحیتوں کے مالک تحصیل ناظم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!