اکیس کمپنیوں کے منزل واٹر مضر صحت قرار دے دیئے گئے۔

پانی کے نمونوں کو معیار کے مطابق چیک کیا گیا 174 میں سے 21 نمونے صحت کیلئے نقصان دہ پائے گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) 21 کمپنیوں کے منرل واٹر اور بوتلوں میں بند پانی کو مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 174 برانڈز کے نمونے حاصل کئے تھے جن میں 21 برانڈز کے منرل واٹر کو مضر صحت قرار دے دیا گیا وفاقی وزارت آبنوشی کے ذیلی ادارے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے تمام صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منزل وائٹر اور بوتلوں میں بند پانی کی سہ ماہی چیکنگ کی گئی اور ملک کے مختلف شہروں میں 174 برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے ان نمونوں کو لیبارٹی میں متعین معیار کے مطابق چیک کیا گیا تو 174 میں سے 21 نمونوں کو مختلف وجوہات کی بناء پر صحت کے لئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے ان برانڈ ز میں امپیرل واٹر سمارٹ واٹر، نیچرل واٹرا میکو پیک پر فیکٹ ٹیسٹ ڈورو سلسبیل کے اینڈ الیں المیہ، الشلال، کرسٹل اور دیگر برانڈز شامل ہیں صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!