سہولت کار بھی نشانے پر:سانحہ نو مئی کے ملزمان کو پناہ دینے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ۔

فہرست تیار دفعہ 212 کے تحت مقدمات گرفتاری کیلئے چھاپے تیمور جھگڑا کے گھر پر بھی چھا پہ سیکرٹری گرفتار مرضی سے گرفتاری دینگے۔
پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کی روپوشی بھی معمہ بن گئی گرفتاری کی افواہیں خیبر پختو نخوا پولیس نے تردید کردی تلاش جاری دیگر رہنماء بھی گوشہ نشین ہو گئے سراسیمگی طاری۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر سہولت کاروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان اور سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی گرفتاری نہ ہونے پر پولیس نے ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ملزمان کی اکثریت تا حال روپوش ہے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ دوجلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے گئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سہولت کاروں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمات درج ہونگے یہ فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا واضح رہے کہ بیشتر ملزمان اور سابق ارکان اسمبلی روپوش ہیں یا گوشہ نشینی اختیار کر گئے ہیں، ملزمان میں گرفتاری کے خوف سے سرامیکی پہلے ہی ہو چکی ہے۔

دریں اثناء پولیس نے سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی گرفتاری کیلئے رات گئے ان گاؤں میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تاہم تیمور جھگڑا موجود نہیں تھے پولیس نے سیکرٹری کو حراست میں لے لیا۔ ایک ٹوئٹ میں تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتا پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سب منصفانہ قانونی عمل سے گزرنے کیلئے اپنی مرضی سے گرفتاری دینگے ادھر خیبر پختونخوا پولیس نے سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو گرفتار کرنے کی تردید کردی ہے مراد سعید خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں ان کی حراست کیلئے کے پی پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے تاہم ان کی روپوشی معمہ بن چکی ہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے س سے افواہیں زیر گردش تھیں تاہم پولیس کے مطابق مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے وہ تاحال روپوش ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!