ٹھنڈیانی رینج کے جنگلات کی قیمتی لکڑایبٹ آباد میں ڈمپ کی جانے لگی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)میرپور تھانہ کی حدود میں ٹمبر سمگلروں کی چاندی رات کی تاریکی میں ٹھنڈیانی رینج سے آنے والی لکڑی براستہ کاکول منڈیاں لاہی جارہی ہے جو کمپلیکس کے قریب ڈمپ کی جارہی ہے محکمہ جنگلات اورپولیس کارروائی کرنے سے گریزاں۔ اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ذارئع کے مطابق ٹھنڈیانی رینج میں درختوں کی کٹاہی کا سلسلہ جاری ہے رات گئے کاکول کے راستہ یہ لکٹر منڈیاں پہنچائی جاتی ہے اور وہاں ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سامنہ لکڑی کو ڈمپ کیا جاتا ہے۔جہاں سے ضرورت کے مطابق اس لکڑی کو آرا مشینوں اور ساتھ ہی دیگر علاقوں میں لایا جاتا ہے اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ پولیس بھی خاموش تماشائی بن گئی۔جس پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے اور کارواہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!