ایبٹ آباد شہر میں پتنگ سمیت قاتل ڈور کی فروخت کی فروخت بے دریغ جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جشن آزادی کی آمد سے قبل ایبٹ آباد شہر میں پتنگ سمیت قاتل ڈور کی فروخت کی فروخت بے دریغ جاری ضلعی انتظامیہ سمیت ایبٹ آباد پولیس خاموش تماشائی کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد شہر میں بھی جشن آزادی کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ اور ایبٹ آباد پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث پتنگ اور قاتل ڈور کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے ہر سال جشن آزادی سے قبل پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی جاتی تھی اور دفعہ 144 نافذ کر کے شہر بھر میں پتنگ اور قاتل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی تھی مگر افسوس اس دفعہ نہ نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈی پی او ایبٹ آباد کی جانب سے پتنگ اور قاتل ڈور کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے ایبٹ آباد شہر سمیت تھانہ سٹی کی حدود میں کھلے عام پتنگوں سمیت کیمیکل سے بنائی جانے والی قاتل ڈور کی خرید و فروخت جاری ہے اس حوالے سے متعدد بار ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی نشاندہی بھی کی گئی مگر افسوس کہ کسی قسم کی کارروائی ان پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پتنگ فروشی کی آڑ میں اپنے جیب گرم کرنا شروع کر دیے ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں نا اہلی کے باعث دھاگا بجلی کی تاروں سے لٹک جانے سے شہر بھر میں گھنٹوں بجلی بھی بند رہتی ہے یہی نہیں اسی قاتل ڈور کی وجہ سے ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ سالوں کے دوران درجنوں افراد قاتل ڈور کی زد میں آ کر زخمی ہو چکے ہیں بلکہ کئی افراد موت کے منہ میں بھی جا چکے ہیں اس سال دلی انتظامیہ کی جانب سے پتنگ بازی پر پابندی عائد نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہر میں بڑی تباہی ہو سکتی ہے یہی نہیں پاکستانی پرچم والے پتنگ جب کٹ کر نیچے گرتے ہیں تو قومی پرچم کی بے حرمتی ہوتی ہے پلازہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈی پی او ایبٹ آباد فی الفور ایبٹ آباد شہر میں پتنگ کی فروخت پر پابندی عائد کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!