شیروان جنسی زیادتی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت نصیرتنولی ایڈوکیٹ نے ایک مرتبہ پھر مسترد کروادی۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)تھانہ شیروان کی حدود شہید آباد مشہور جنسی زیادتی کیس ملزم کی درخواست ضمانت ایک مرتبہ پھر چائلڈ کورٹ نے مسترد کردی۔اس سے قبل ایک بار ہائیکورٹ اور دوبار ٹرائل کورٹ بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرچکی ہے 22 جولائی کو تھانہ شیروان میں درج ہونے والے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی معروف قانوندان نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود شہید آباد میں عبدالقدیر ساکنہ شہید آباد نے کم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ علت 404 جرم 377 PPCاور 53 CPA مورخہ 22 جولائی 2019 کو تھانہ شیروان میں درج ہوا ملزم کی طرف سے چائلڈ کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تاہم مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قانوندان نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کروادی تاہم ملزم کی نے ایک بار پھر طبع آزمائی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں درخواست ضمانت دائر کی اس بار بھی مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور ٹھوس اور مدلل دلائل سے ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کروا دی ملزم پچھلے ڈیڑھ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

ملزم کی درخواست ضمانت دو بار ٹرائل کورٹ سے بھی خارج ہوچکی ہے ہفتہ قبل بھی ملزم کی درخواست ضمانت پر چائلڈ کورٹ میں وکلا صاحبان نے اپنے اپنے دلائل دیئے ملزم کی طرف سے سحرش حبیب ایڈوکیٹ اور مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ پیش ہوئے نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے ایک پھر اپنے ٹھوس اور مضبوط دلائل سے عدالت عالیہ کو ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی معزز عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے گزشتہ روز سناتے ہوئے چائلڈ کورٹ ایبٹ آباد ایک بار پھر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی یاد رہے کہ نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ انوری ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے متاثرہ بچے کو مفت قانونی مدد فراہم کررہے ہیں متاثرہ بچے کے ورثاہ نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد وائس آف ھزارہ سے گفتگو میں عدلیہ پر اعتماد کااظہار کیا اور مفت قانونی معاونت فراہم کرنے پر انوری ویلفیئر ٹرسٹ اور نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اعلی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!