سوئی گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور بے بنیاد ٹیکس کے خلاف سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سوئی گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور بے بنیاد ٹیکس کے خلاف شاہراہ ریشم بلاک کر کے سوئی گیس کے دفتر کے سامنے ایک بھرپور احتجاج کیا گیا۔ جس ضمن میں بعدازاں ریجنل مینیجر سوئی نادرن کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کے گئی جس میں مدثر میر (بلدیاتی نمائندہ نواں شہر)، افظال عباسی (رہنما جماعت اسلامی)، شہریار خان(سوشل ایکٹیوسٹ)اور میڈیا کے نمائندوں نے کی۔
اس میٹنگ میں بھرپور عوامی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور موجود سوئی گیس کے نمائندوں کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا گیا اور اس عوامی مسئلے کا حل مانگا گیا اور اضافی ٹیکس واپس نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی وارننگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!