صوبہ ہزارہ کا قیام مشکل ہے۔ ہزارہ کے بہروپیوں کو عوام پہنچان چکے ہیں: سردار راشد یعقوب۔

ایبٹ آباد:سابق صوبائی صدر ہزارہ یوتھ لیگ اورتحریک صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار راشد یعقوب نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ کا درجہ دینے کیلئے حکومت وقت کی عملداری خراج تحسین کام ہے اور جنوبی پنجاب کے قبیلہ پرست راہنماؤں کی بڑی کامیابی ہے کسی بھی کام کو نیک نیتی سے شروع کیا جائے اللہ کی ذات اُس میں انسان کو ضرور کامیاب کرتا ہے جنوبی پنجاب کے قبیلہ پرست راہنماؤں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے نیک نیتی اور یکجہتی سے جس تحریک کو شروع کیا تھا آج اُن کیلئے فتح کا دن ہے جس پر ہزارے وال قوم جنوبی پنجاب کے عوام اور اُن کے لیڈروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

سردار راشد یعقوب نے کہا کہ ہزارے وال قوم کے سپوتوں کے خون سے ہزارہ کے بہروپیوں سیاسیوں نے تحریک صوبہ ہزارہ میں اہم عہدے لے کر تحریک صوبہ ہزارہ کو فروخت کر کے آج اعلیٰ حکومتی عہدوں کے مزے لوٹنے والے ایک بار پھر ہزارے وال قوم کیلئے ہمدردیوں کے پیکیج لیے اپنی اپنی بلوں سے باہر نکل آئے ہیں ان بہروپیوں سیاسیوں کو ہزارے وال قوم خوب پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے کنوینئر مشتاق احمد غنی نے ہزارہ کاز پر اپنا خون بہانے والے دلیر ہزارے وال قوم کے نوجوانوں کے خون کا سودا کر کے تحریک صوبہ ہزارہ کو اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کیلئے فروخت کر دیا تھا اور آج سپیکر KPK کی نشست حاصل کر کے اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے سپیکر KPK نے سپیکر بننے کے بعد ہزارہ سیمنار کیلئے کتنے سیمنار کروائے یا جلسے کروائے بلکہ صوبہ ہزارہ کاز پر بات کرنی تو دور کی بات یہ اقتدار کے پجاریوں نے ماں دھرتی ہزارہ پر اپنی جان قربان کرنے والے سپوتوں کی ایف آئی آر تک درج نہ کرواسکے انہوں نے کہا کہ ہزارے وال قوم کو صوبہ ہزارہ کا لالی پاپ دینے کیلئے خود ساختہ اور جعلی قبیلہ پرست لیڈران ایک بار پھر صوبہ ہزارہ کے نام پر ہزارے وال قوم کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے اپنی اپنی بلوں سے باہر نکل آئے ہیں اب ہزارے وال قبیلہ ان سیاسی بہروپیوں کو خوب پہچان چکے ہیں ان بہروپیوں کو آمدہ الیکشن میں ہزارے وال قبیلہ ووٹ کی پرچی سے ہزارہ کاز سے غداری کرنے والوں سے اپنا انتقام لے گی اور ہزارہ سے نظریاتی لوگوں کو ووٹ کی پرچی سے کامیاب کروا کر صوبہ ہزارہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا رول ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!