کوروناوائرس: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں چارمریض جاں بحق۔ گیارہ کی حالت تشویشناک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کس کیسز کی تعداد37 ہوگئی دو دن کے دوران رونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں دن با دن اضافہ ہونے لگا گزشتہ روز ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلکس میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 37 ہو گئی جن میں آئسولیشن وارڈ میں 26 اور کورٹ آئی سی یو میں 11 مریض تشویشناک حالت میں موجود ہیں جبکہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان ملک سیف اللہ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران چار افراد کرونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں شہر بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کو ایسے پیس پر عملدرآمد کروانے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئندہ چند دنوں میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کا نتیجہ بھیانک صورت اختیار کر سکتا روزنامہ جیو ہزارہ ٹیم کی عوامی حلقوں سے اپیل ہے کہ خدارا ایبٹ آباد شہر میں حکومتی بتائے جانے والی کرونا 120 پر شہری عمل درآمد کر کے اپنے آپ کو اس موذی مرض سے بچائیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!