بزرگ پولیس اہلکار کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے چارافراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد:فرائض کی انجام دہی کے دوران بزرگ پولیس والے کے ساتھ بدتمیزی اور بداخلاقی سے پیش آنے والے چار ملزمان گرفتار تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔یاسر ولد افضل سکنہ ٹانچی چوک، شہیر ولد اشتیاق سکنہ بانڈہ املوک، عاصم ولد آصف سکنہ ٹانچی چوک اور مزمل حسین ولد محمد ایاز سکنہ اپر ملکپورہ کے خلاف تھانہ سٹی میں کار سرکار میں مزاحمت کرنے، ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرتے ہوئے ٹریفک اہلکار کو دھمکیاں دینے اور اس پر ہاتھ اٹھانے کی نسبت تعزیرات پاکستان کی دفعات 353/186/506/341 کے تحت مقدمہ درج رحسٹرڈ کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک ہمایون خان انسپکٹر ٹریفک ذوالفقار خان سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف تاجروں نے عدالت جانے کا فیصلہ۔

ٹریفک پولیس تشدد کیس میں ڈی ایس پی ٹریفک ہمایون خان انسپکٹر ٹریفک ذوالفقار خان سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف تاجروں نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔معروف وکیل عارف صدیقی تاجروں کے وکیل نامزد۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹی او ندیم نے اپنے ساتھی سمیت مقامی تاجر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تو اس دوران ٹانچی چوک کے تاجروں نے احتجاج شروع کردیا جس پر سٹی پولیس کے اہلکاروں نے مقامی چار تاجروں اور ایک راہگیر کو گرفتار کرلیا جنکے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا اس دوران ٹانچی چوک کے جنرل سیکرٹر راجہ شعیب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی درخواست سٹی تھانے میں جمع کروائی تو ایس ایچ او سٹی اپنے پٹی بند بھائی کو بچانے کے لیئے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری کردی جس پر تاجروں نے معروف وکیل عارف صدیقی کو اپنا وکیل نامزد کرکے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ہمایون خان انسپکٹر ٹریفک ذوالفقار خان اور دو پولیس اہلکاروں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا عارف صدیقی کا کہنا ہے کہ پیر تک اگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوا تو پھر پولیس اہلکاروں کے خلاف 22 A کے تحت مقدمہ کی درخواست دی جائے گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!