جبری میں سوزوکی کیری گہری کھائی میں گرنے سے تین خواتین سمیت پانچ جاں بحق۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)نواحی علاقہ جبری میں کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالہ میں جاگراتین خواتین سمیت پانچ جاں بحق دو شدید زخمی پولیس نے حادثہ کی اطلاع پاکر لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور ٹراماسنٹر منتقل کیا کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ مرنے والوں میں میاں بیوی بھی شامل تعلق ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے تھاپولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا جوکہ لاشوں کو لے کرآبائی علاقوں کو روانہ ہوگے حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ارشد ایوب پی ٹی آئی رہنما یوسف ایوب جائے حادثہ پہنچ گئے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز ہری پور سے جبری جانے والی کیری ڈبہ جبری بازار کے قریب تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے سٹرک سے نیچے گہرے نالہ میں جاگرجس کے نتیجے میں ڈرائیور سردار مظفر اس کی اہلیہ مسماۃ ن سمیت دو خواتین ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگے پولیس نے حادثہ کی اطلاع پاکرجان بحق ہونے والوں میں ایک بچی تین خواتین اور ایک مردکی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیاحادثے کے بعد تھانہ مکھنیال پولیس سمیت مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد موقعہ پر پہنچ گئی جنھوں نیدو زخمیوں کو بھی ٹراماسنٹر منتقل کیا پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ڈرائیور اور اس کی بیوی بھی جان بحق ہوگء کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی اس کی والدہ علاقہ جمیری کی رہائشی ہیں جبکہ دو خواتین علاقہ ڈبران اور ایک مرد علاقہ مساح کے رہائشی ہیں جن کو لاشوں کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو تدفین کے لییورثاء کے حوالہ کردیا گیا ہے جوکہ آبائی علاقوں کو روانہ ہوگے ہیں پولیس نیمقدمہ درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!