عیدالفطر کی رات چوروں نے نقب لگاکر موبائل فون کی دوکان لوٹ لی۔

ایبٹ آباد: عیدالفطر کی رات چوروں نے نقب لگاکر موبائل فون کی دوکان لوٹ لی۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ عیدالفطر کی رات حویلیاں مین بازار میں واقع عمر موبائل شاپ کی عقب میں موجود خالی گودام میں نامعلوم چور گھس گئے اور نقب لگا کر موبائل فون کی دوکان میں داخل ہوگئے۔ چوروں نے دوکان میں موجود لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون اور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ چوکیدار اور پولیس کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوئی۔یاد رہے اس سے قبل بھی عمر موبائل شاپ میں چوری کی واردات ہوئی تھی تھانہ حویلیاں کی پولیس نے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے مالک دوکان کی اطلاع پر رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!