موٹر سائیکل سیکیم اٹھاون کروڑ فراڈ کر نیوالا ملزم گرفتار۔

نیب خیبر پختونخوا کی 526 افراد کی شکایات پر کارروائی، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) نیب خیبر پختونخوا نے موٹر سائیکل سکیم کے تحت سینکڑوں لوگوں کو غیر معیاری موٹرسائیکلیں دینے اور 58 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے کے الزام میں ایک ملزم محمد آصف کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا جسے آج پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کو فاسٹ مارکیٹنگ گروتھ نامی کمپنی کے مالکان اور ملازمین کیخلاف دھوکہ دہی سے متعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 526 افراد کی جانب سے شکایتیں موصول ہوئی تھیں جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں غیر معیاری اور بے کار موٹرسائیکلیں دی گئیں اور اس طرح انہیں مالی نقصان پہنچایا گیا۔ نیب کے مطابق ان میں سے ایک ملزم محمد آصف ولد غلام رسول بھی ہے ملزمان کیخلاف ریفرنس پشاور کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ ملزم آصف کا فیضان اصغر نامی شخص کیساتھ بھی لین دین سیمتعلق رابطہ ہے۔ گزشتہ روز نیب ٹیم نے فیصل آباد میں ایک چھاپے کے دوران محمد آصف کو حراست میں لیکر فیصل آباد سیشن کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کیا جس کے بعد ملزم کو آج پشاور کے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!