ایک بھائی قتل۔ دوسرابھی ہسپتال میں دم توڑگیا۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پرشاہراہ ریشم پر لاش کے ہمراہ احتجاج۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) حویلیاں اڈا میں گولی سے زخمی والا شخص ہاسپٹل میں آٹھویں روز کے بعد جاں بحق۔ذرائعکے مطابق حویلیاں آٹھ روز قبل سابقہ عدوات کی بناء پر فریدون ولد مصری خان کو قتل کیا گیا اسکے ہمراہ بھائی فریدولد مصری خان شدید زخمی ہونے والا آج آٹھ روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے والے فرید ولد مصری خان بھی جاں بحق ہوگیا ورثاء نے نعش حویلیاں شاہراہ ریشم پر رکھ کر شاہراہِ ریشم بند کر دی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر تیرہے ڈی۔ایس پی حویلیاں بشیر خان اور ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق کی یقین دہانی پر شاہراہِ ریشم کھولی گئی۔قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کو آٹھ دن قبل 17اگست کو حویلیاں ڈاکخانہ روڈ ہاڑی کھیتر کے اڈا پرملزمان نے گھات لگا کر ڈاکخانہ روڈ پر فاہرنگ کر کیزخمی کیا ایف آئی آر پہلے روز قتل ہونے والے فریدون ولد مصری خان نے خود کروائی تھی فریدون خان ہاسپٹل پہنچ کر جاں بحق ہوئے اور آج آٹھ روز بعد دوسرا زخمی فرید ولد مصری خان بھی جاں بحق ہوگیاورثاء قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پولیس کے خلاف نعش کو شاہراہِ ریشم پر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا سڑک کو انتظامیہ کی یقین دہانی پر کھولا گیا اور قتل ہونے والے فرید ولد مصری خان کا پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!