موٹرسائیکل پرراولپنڈی سے ایبٹ آباد آنیوالانوجوان حادثے میں جاں بحق۔

ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد کے سرکل لورا کی یونین کونسل پھلہ کے گاوں راہی کا رہائشی نوجوان موٹرسائیکل حادثے میں جان بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون اور اس کا معصوم بچہ شدید زخمی ہو گئے جن کو پمز ہاسپٹل اسلام آباد منتقل کردیاگیا موٹرسائیکل سوار اپنی ہمشیرہ اور معصوم بھانجے سمیت راولپنڈی سے اپنے گاؤں آرہا تھا کہ ترہیٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر ٹرک میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ذیشان ولد محمد وحید عباسی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ان کے ہمراہ انکی ہمشیرہ اور معصوم بھانجا شدید زخمی ہو گیا جنہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا ہے متوفی ذیشان عباسی وی سی راہی کے ناظم فرمان عباسی کے بھتیجے تھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!