غیرملکیوں کی وجہ سے جرائم میں اضافہ: اہلیان نڑیاں کا ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ کی حدود نڑیاں میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سرکوبی کے لئے اہلیان نڑیاں کا ڈپٹی کمشنر دفتر کے بائر احتجاجی مظاہرہ،نڑیاں میں مقیم محلہ رحم خان میں غیر ملکیوں کی بے دخلی کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین نے کینٹ بورڈ کی انتظامیہ کو ایکشن لینے پر زور دیا احتجاجی مظاہرے میں سب نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جس پر کینٹ ایریا میں آباد غیر ملکی جرائم پیشہ افراد کیخلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محلہ رحم خان میں غیر قانونی طور پر آباد غیر ملکیوں کو کینٹ انتظامیہ فوری طور پر بے دخل کرے۔کینٹ انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سے اٹھے اور ایکشن لے۔بصورت دیگر تمام حالات کی ذمہ داری کینٹ بورڈ کی انتظامیہ پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!