نواز شریف آمدوپاسنگ آؤٹ پریڈ:ایبٹ آباد میں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد۔

پابندی 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہیگی 21 اکتوبر کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی ہوگی۔
ایبٹ آباد بچاؤ تحریک نے 21 اکتوبر کو مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف فوارہ چوک میں مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مختلف سرگرمیوں جلسے جلوسوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی پابندی 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اکیس اکتوبر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی ایبٹ آباد میں ہوگی۔جبکہ اسی روز مسلم لیگ کے ناراض کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔اور ایبٹ آباد بیچاؤ تحریک نے 21 اکتوبر کو مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قافلے بھی جلوس کی شکل میں نواز شریف کی آمد پر لاہور روانہ ہونگے جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی ہے پی ایم اے پیریڈ کے موقع پر امن عامہ قائم رکھنے اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی غرض سے 16 سے 21 اکتوبر تک مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نافذ کر دیا گیا ہے اور اس دوران ہر قسم کے جلسے جلوسوں احتجاجی مظاہروں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پی ایم اے گردو نواح میں ڈرون اور کواڈ کا پڑ اڑانے پر پابندی لگادی ہے اور پی ایم اے سے پانچ کلو میٹر کی حدود میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال، فائرنگ و بلاسٹنگ کرنا اور 16 اور 19 اکتوبرکو پی ایم اے الیاس گیٹ کے ارد گرد کا نہیں کھولنا شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بارے میں حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!