بھتہ خوری سے تنگ آکر ریڑھی بان نے ٹی ایم اے کے ڈرائیور کی پٹائی کردی۔

ایبٹ آباد:محکمہ ٹی ایم اے کی بھتہ خوری سے تنگ آکر ریڑھی بان نے ٹی ایم اے کے ڈرائیور کی پٹائی کردی،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود جناح چوک میں محکمہ ٹی ایم اے کے ملازمین آپریشن کے نام پر بھتہ وصول کرنے کے لیے غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کر رہے تھے جس پر غریب ریڑھی بانوں نے محکمہ ٹی ایم اے کے عملہ کو کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمیں اپنی حلال کی مزدوری کرنے دیں اور ہمارے پاس کسی قسم کا کوئی بھتہ نہیں ہے مگر پھر بھی محکمہ ٹی ایم اے کے نثار نامی ڈرائیور ریڑھی بانوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور کہا کہ بھتہ دو یا سے ریڑھیاں اٹھاؤ اور انہیں گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر غریب ریڑھی بانوں نے تنگ آکر محکمہ ٹی ایم اے کے ڈرائیور نثار اور دیگر عملے کی پٹائی کردی۔

جس پر محکمہ ٹی ایم اے افسران کی جانب سے غریب ریڑھی بانوں کے خلاف تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کروا دیے اس حوالے سے غریب ریڑھی بانو کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹی ایم اے کے افسران آئے روز اپنے عملے کو بھجوا کر ہمیں پریشان کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ہم سے ہفتہ مانگتے ہیں مگر ہم دن میں اپنا حق حلال کا کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں انہیں دینے کے لیے ہمارے پاس کچھ نہیں ہماری کمشنر ہزارہ ڈی سی ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ محکمہ ٹی ایم اے افسران و اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے اگر ہم تجاوزات کر رہے ہیں تو ریاست کا کام ہے ہمیں متبادل جگہ دے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!