ایبٹ آباد پولیس نے چھوٹو گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے ایک ماہ قبل نگری بنگی میں محمد سعید عباسی کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا تھا۔
پولیس نے کاشف کو گرفتار کیا تو اس کی نشاندہی پر کلیم عرف چھوٹو بھی پکڑا گیا۔
لورہ (وائس آف ہزارہ) تحصیل لورہ جنگی میں سرگرم چھوٹو گینگ کے کچھ اراکین کو لورہ پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مدعی مقدمہ کی کوششوں سے گرفتار ہوا جبکہ کچھ ماہ قبل نگری ٹوٹیال میں ہونے والی چوریوں کا سراغ ابھی تک نہیں مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ جنگی میں ہونے والی چوری کے مدعی محمد سعید عباسی ولد گلبہار سکنہ پینکی نے بتایا کہ گذشتہ ماہ اس کے چازاد بھائی تشکیل عباسی ولد حاجی رفیق جو کہ کراچی میں روزگار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہے اس کے گھر کے تالے توڑ کر واشنگ مشین، سلائی مشین، چار عدد چار پائیاں، آنا گوندھنے والی مشین, ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان نا معلوم چوری کر کے لے گئے جس کی لورہ پولیس کو اطلاع دی اور خود بھی تلاش شروع کردی۔ ایک دن ہمیں اطلاع ملی کہ چار پائیاں جس کی چھت پر رکھ راولپنڈی بجائی جارہی جس پر پولیس نے کاشف ولد ریاست کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر کلیم ولد فاضل عرف چھوٹو کوگرفتار کیا گیا اور دوران تفتیش انھوں نے ابرار ولد گزار، اعجاز ساکن تالیاں کس کی نشاندہی بھی کی۔ زرائع کا کہتا ہے کاشف ولد ریاست نے لورہ میں موجود ایک کہاڑی کو سامان بیچا تھا مگر پولیس نے پوچھ کچھ کرنے کے بعد اس کو چھوڑ دیا اور اس کا نام ایف آئی آر میں درج نہ کیا۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد ابرار ولد گزار ساکن مہنگی اور اعجاز ساکن تالیاں کسی تحصیل مری کی بھی گرفتار ملزمان نے نشاندہی کی تھی مگر ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی، زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ چند ماہ میں گری ٹو ٹیال میں چوری کی مختلف وارداتیں ہوئی تھی جن میں محمد شہر نگری ٹوٹیاں کے گھر سے تین سے چارلاکھ مالیت کا سونا محمد شعیب نگری ٹوٹیال کے گھر سے نقدی، صوفی رحمان حال مقیم راولپنڈی کے گھر سے پھیلے اور دوسرا گھر یلو سامان نامعلوم چور لے گئے تھے۔ ان چوریوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!