ایبٹ آباد‘روٹھی بھابھی کو منانے کیلئے جانیوالی لڑکی پر بدترین تشدد۔ بہن کو بھی اغواء کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) روٹھی بھابھی کو منانے کیلئے جانیوالی لڑکی پر بدترین تشدد۔ بہن کو بھی اغواء کرلیاگیا۔ پولیس کارروائی سے گریزاں۔ اس ضمن میں گاؤں کوکل برسین کی رہائشی شکیلہ بی بی دختر رستم خان نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی بھابھی مقدس بی بی زوجہ زبیر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ جس کو منانے کیلئے میں اپنی بھابھی عائشہ بی بی زوجہ ظہور احمد کے ہمراہ منانے کیلئے ان کے گھر میں گئی۔ جہاں ناراض ہونے والی بھابھی مقدس بی بی کے والد الیاس ولد ولی محمد نے ہمیں گالیاں دیں اور لڑائی جھگڑا کیا۔ اس دوران الیاس کے بیٹے عباس اور بھابھی مقدس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے میرے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ شکیلہ بی بی کی رپورٹ پر پولیس نے میڈیکل کروایا۔ جس میں ناک کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 337پی پی سی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اس حوالے سے شکیلہ بی بی نے بتایاکہ حویلیاں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ جبکہ عباس ملزمان نے میری چھوٹی بہن کو بھی اغواء کرلیا ہے۔ جس کی تصویر وٹس ایپ پر سینڈ کی ہے۔ جس میں عباس اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ میری آئی جی خیبرپختونخواہ سے اپیل ہے کہ میری بہن کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!