ایک کروڑ کا جعلی چیک دینے پر حاجی خطاب گل تین سال سزا سنا دی گئی۔

prison, arrested, police, lockup

ہریپور عدالت سے سزا پانے کے بعد پولیس نے حاجی خطاب گل کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔
جعلی چیک میں ملزم کو تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ملزم نے یعقوب کو لین دین پر جعلی چیک دیا تھا۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ) با اثر کرشر پلانٹ مالک حاجی خطاب گل عرف خطابی کو جعلی چیک کیس میں عدالت سے تین سال قید کی سزا سنادی گئی، ہریپور عدالت سے سزا سنانے کے بعد حاجی خطاب گل کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سورج گلی خطابی گل کرش پلانٹ کا مالک حاجی خطاب گل عرف خطابی کو ہری پور عدالت سے جعلی چیک کیس میں تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق حاجی خطاب گل نے سورج گلی کے رہائشی محمد یعقوب کو زمین کے عوض 1 کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا۔ جس پر تھانہ خان پور میں 489F کی ایف آئی ار درج کی گئی تھی مدعی مقدمہ محمد یعقوب سکنہ سورج گلی کی جانب سے ہری پور سے تعلق رکھنے والے مشہور قانون دان سرفراز احمد ایڈووکیٹ نے سینئر سول حج ایڈمن / جوڈیشل مجسٹریٹ عمر عظمت کی عدالت میں دلائل پیش کیے اور عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہان کے بیانات اور دلائل کی روشنی میں جر مثابت ہونے پر حاجی خطاب گل عرف خطابی کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ جس کے بعد حاجی خطاب گل کو پولیس نے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا واضح ہے کہ سزا پانے والے با اثر کر شر پلانٹ مالک حاجی خطاب گل نے مدعی مقدمہ محمد یعقوب کو 2 سال قبل ایک کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا جسمیں بعد ازاں 50لاکھ ادا کر دیا گیا تھا جبکہ باقی ماندہ رقم دینے سے انکاری ہو گیا تھا گزشتہ روز مقدمہ کا ٹرائل مکمل پر ہونے پر عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!